ابنا: عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی صوبۂ الانبار میں واپسی ناممکن ہے۔ ذرائع کے مطابق نوری المالکی نے آج دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے ان جوانوں سے جو لاشعوری طور پر دہشت گرد گروہوں کے بہکانے پر ان سے جا ملے ہیں یہ خواہش کی کہ وہ اپنے اس کام سے باز آجائیں تو حکومت بھی انہيں معاف کردیگي ۔ نوری مالکی نے اسی طرح دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں الانبار کے قبائلی عوام کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو شہر فلوجہ سے نکال باہر کردیں گے چنانچہ اگر وہ اپنے اس وعدے کو عملی جامہ پہناتے ہیں تو پھر حکومت کو شہر فلوجہ پر حملے کی ضرورت پیش نہيں آئے گي۔ عراقی وزیر اعظم نے اسی طرح ان بعض سیاسی گروہوں کو جو الانبار میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کاروائی کے مخالف تھے ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائی عراقی قوم کی خواہش تھی۔ مالکی نے عراق میں انتخابات کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر، اور ایک دن بھی تاخیر کے بغیر شروع ہوں گے۔ دوسری جانب عراقی فوج نے صوبۂ الانبار کے شہر خالدیہ میں، کہ جہاں دہشت گرد چالیس خاندانوں کو انسانی سپر بنائے ہوئے ہيں، آپریشن شروع کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 494189
عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی صوبۂ الانبار میں واپسی ناممکن ہے۔